2

وزیراعلیٰ پنجاب کے صحت ویژن کے تحت ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے صحت ویژن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوام کو معیاری، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہباب عالم نے ہسپتال میں جاری انتظامی اور طبی امور پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ، مختلف میڈ یکل وارڈز اور او پی ڈی پرچی کاونٹر کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اور زیر تعمیر شیڈ کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کیساتھ آنیوالے اہل خانہ کیلئے سہولت فراہم ہو۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی کے حوالے سے بھی استفسار کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹراما سینٹر ہسپتال انتظامیہ کو ہینڈآور ہوتے ہی فنکشنل کر دیا جائے گا، جس سے مریضوں کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے صحت ویژن کے تحت ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں