وزیراعلیٰ کا جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس

لاہور(بیورو چیف)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موضع محرم سیال میں تیزاب گردی کے واقعہ پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ بشری فاطمہ کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ، ظلم برداشت نہیں کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں