9

وزیراعلیٰ کے ویژن اور ڈی سی ٹوبہ کی ہدایت پر ضلع میں بیوٹیفکیشن مہم تیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیوٹیفیکیشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ شہر کے تمام پارکوں میں بحالی اور تزئین و آرائش کا عمل تیز رفتار انداز میں مکمل کر رہی ہے۔ضلع کونسل کے سی ای او کاشف محمود اور ایکسین ضلع کونسل چوہدری مشتاق منڈا کی نگرانی میں سٹی پارک بھلیر روڈ سمیت اہم پارکوں میں نئے پودے لگانے، لان کی تراش خراش، واکنگ ٹریکس کی درستگی اور ماحول کی صفائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔ پارکوں میں بچوں کے جھولوں، سلائیڈز اور بیٹھنے والے بینچوں کی مرمت، رنگ و روغن اور اپ گریڈیشن بھی مسلسل جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر، محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔سپرنٹنڈنٹ ضلع کونسل صہیب علی روزانہ فیلڈ وزٹ کر کے سٹی پارک بھلیر روڈ اور دیگر پارکوں میں ہونے والے کام کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق بیوٹیفیکیشن مہم کا مقصد شہریوں کو سرسبز، صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔سی ای او ضلع کونسل کاشف محمود نے کہا کہ سٹی پارک بھلیر روڈ سمیت تمام پارکوں کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے اور شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں