وزیراعلی عوامی فلاحی پالیسیاں متعارف کروا رہی ہیں

ماموں کانجن (نامہ نگار ) چوہدری جہازیب صفدر شاکر امیدوا ر حلقہ پی پی 103مسلم لیگ (ن) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز بہترین وزیراعلی ثابت ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ جس انداز سے وزیراعلی پنجاب غریب دوست اور عوامی فلاحی پالیسیاں متعارف کرا رہی ہیں، اس کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے چوہدری جہازیب صفدر شاکر کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ہزارو ں خاندان مستفید ہو رہے ہیں بلکہ حکومت کی جانب سے عام آدمی کے دکھ درد کو سمجھنے اور ان کے مسائل کم کرنے کی عملی کوشش بھی نمایاں ہے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس نوعیت کا منظم اور وسیع ریلیف پروگرام دیکھنے میں نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں