وزیراعلی پنجاب عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سی سی 20اور مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل رہنما حاجی ہدایت انصاری نے کہا ہے کہ وزیر ا علیٰ پنجاب عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہی ہیں صوبہ کے تمام اضلاع کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے شب و روز اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دورہ حکومت میں ملک میں ترقیاتی کاموں کا سیلاب آ چکا ہے لوگوں کے معیا ر زندگی کو بلند کرنے کیلئے موجودہ حکو مت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،ضمنی انتخابا ت میں مسلم لیگ ن ملک بھر میں اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ،کارکنان پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ویژن وسیع تر ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں