وزیراعلی پنجاب نے 2سال میں عوام کو مشکلات سے نکالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا کوئی ایشو نہیں نہ اس پر سیاست کی جاسکتی حکومت نے ذمہ داری سے ڈاکٹروں کی ٹیم جیل بھجوا کر آنکھ کا معائنہ کروا یا ہے 85 فیصد بینائی ختم ہونے کاتاثردے کر پی ٹی آئی علاج کے نام پر ڈیل چاہتی ہے مگروہ کامیاب نہیں ہوگی ۔ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے لئے بہترین طبی ماہرین کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے قیاس آرائیاں کرنے والے عوامی حمایت حاصل نہیں کرسکتے۔ڈاکٹرزکی ٹیم نے واضح کردیاہے کہ کوئی سیریس ایشونہیں ہے-ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں پہلی خاتون وزیر اعلی ہیں جنہوں نے2سال میں نہ صرف عوام کومشکلات سے نکالابلکہ بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی ہیں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے پولیس میں ایسی اصلاحات کی جارہی ہیں جس سے عوام کوعزت بھی ملے گی اور ریلیف بھی-انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں نگہبان پیکج کے تحت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے تاجروں سے کہاکہ ماہ مقدس میں ناجائز منافہ خوری سے پرہیز کیاجائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں