4

وزیراعلی کی ہدایت پر کمالیہ میں ماڈل ریڑھی بازارقائم

کمالیہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر کمالیہ میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کردیا گیا جس میں تمام ریڑھی بانوں کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژ ن کے مطابق پنجاب میں ترقی کا اور قدم کمالیہ میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کرکے تمام ریڑھی بانوں کو ایک چھت تلے جمع کردیا گیا ماڈل بازار بنانے کا مقصد شہر میں جگہ جگہ مختلف مقامات پرلگنے والی ریڑھیوں کو ختم کرنا ہے تاکہ تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوسکے ۔اس حوالہ سے جب شہریوں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا یہ ایک انتہائی احسن اقدام ہے جس سے تمام روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیا ایک ہی جگہ سے آسانی سے مل جاتی ہیں ۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے بازار شہر کے مزید مقامات پر بھی بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں