3

وزیردفاع سے ایرانی سفیرکی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف )اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغادم نے گزشتہ اسلام آباد میں وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے اس حقیقت پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں