فیصل آباد(پ ر)صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار حاجی محمد اسلم بھلی جنرل سیکریٹر ی شیخ محمد فاضل اور دیگر عہد ید ا روںشیخ جاوید اسلم،محمد شکیل، چوہد ری شمش دین ، محسن الیاس ، حاجی محمد اشرف اورشیخ سلیم پاشانے کہا ہے کہ اس وقت جبکہ وطن عزیز مشکل میں ہے من حیث القوم ہم سب کواپنے اپنے حصہ کی قربانی دیناہوگی انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ بھی ہیں ہماری پہچان صرف اور صرف پاکستان سے ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں 20 ہزار روپے ماہانہ کمانے والا اپنی جیب سے پٹرول خرید سکتا ہے تو لاکھوں روپے تنخواہ لینے والا پٹرول خود کیوں نہیں خریدتا اور کیوں قومی خزانہ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جب تلک پاکستان مشکل سے نہیں نکلتا وزیروں مشیروں اعلی سول و فوجی حکام ، قومی و صوبائی اسمبلی و سینٹ کے ارکان کیلئے تیل کی بندش سمیت دیگر تمام مراعات میں کمی کرکے اس رقم کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔
32