وزیر اعظم کا آج دورہ ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیرِاعظم ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب کریںگے’ پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔ وزیرِاعظم کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کیلئے حکومت کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان کے عوامی نمائندگان اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں