وزیر اعظم کی آج سعودی عرب روانگی

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پرجائیں گے۔ وزیر اعظم سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 27سے 29اکتوبر 2025تک ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ریاض کا دورہ کریں گے۔ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزرا شامل ہوں گے، جو مستقبل سرمایہ کاری اقدام (ایف آئی آئی ) کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایف آئی آئی 9عالمی رہنمائوں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور ماہرین جدت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا جہاں ترقی کی کنجی: نمو کی نئی سرحدوں کا حصول کے موضوع پر عالمی چیلنجز اور مواقع پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں