57

وزیر اعلیٰ کا فیصل آباد پولیس کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(بیوروچیف)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد رینج میں121ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر سخت ایکشن لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی ایف آئی آرز کے بروقت درج نہ ہونے پر شدید برہمایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر کی انکوائری اور غفلت کے ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے، سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں