وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے عوام مطمئن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کارکرردگی سے عوام مطمئن چندماہ میں انہوں نے مہنگا ئی کو کنٹر و ل کرکے غریب عوام کی مشکلات کوختم کیاجبکہ بنیادی سہولتوں سمیت کسان طلبا سمیت ہر طبقے کو ر یلیف فراہم کیا-ڈیڑھ برس میں انہوں نے جو اقدامات کئے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ان کی قیادت میں ہرضلع کی انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے-انہوں نے منہگائی، تجاوزات مافیا کے سدباب کیلیے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر وزیراعلی کوخراجِ تحسین پیش کیااور کہا کہ پیرا جیسے شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پونے چارسالہ اقتدارمیں پی ٹی آئی نے معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کو ترجیح دی اور آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدے کرکے عوام کو زندہ درگورکردیاجبکہ کوئی ایک بھی ترقیاتی پروجیکٹ پیش نہیں کیااب جیل میں بیٹھ کربھی سازشیں کی جارہی ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے-حکومت ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے اپناکام جاری رکھے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں