وزیر تعلیم نے نئی سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی کا اجراء کردیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سردار ساجد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے نئی سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2025کا اجرا کر دیا ہے ۔ جس کے مطابق پچھلی تمام سکول کونسلز کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔اب نئی پالیسی کے مطابق تمام سکول سربراہان اپنے اپنے سکولوں میں نئی سکول مینجمنٹ کونسلز کی تشکیل کریں گے ۔جس میں محب وطن،پڑھے لکھے باشعور،سوشل ورکرز اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پالیسیوں کا ساتھ دینے والے ممبران رکھے جائیں گے ۔تاکہ حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کے ویژن کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر ہو،شرح خواندگی میں اضافہ ہو،معیار تعلیم بلند ہو اور این ایس بی سے خرد برد کا خاتمہ ہو۔اور دئیے گئے تمام فنڈز خالص سکولوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں۔سکول مینجمنٹ کونسل دس ممبران پر مشتمل ہو گی تین والدین میں سے، تین جنرل،ایک اقلیتی یا معذور،ایک یوتھ اور دو ہیڈ اور سیکنڈ ہیڈ ٹیچرز ہوں گے۔ان تمام ممبران میں کوئی شر پسند نہ ہو بلکہ سکول کی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ہوں۔اس موقع پر چوہدری انور باجوہ فوکل پرسن ایس ایم سی فیصل آباد ملک منظور احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ڈجکوٹ،چوہدری کامران ولایت پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کھرڑیانوالہ ،افضل کموکا پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول مکوانہ و ضلع بھر سے تمام کلسٹرز کے ہیڈ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں