37

وزیر خزانہ امریکہ جائیں گے

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اعلی اختیاراتی وفد 10 سے16اپریل 2023 تک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نام سے مشہور بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز)کے آئندہ سالانہ موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرنے والا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان پر مشتمل سرکاری وفود کے ساتھ اقتصادی افق پر ڈیفالٹ خطرات سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سامنے جاری پروگراموں کی بحالی کے لیے ڈالر کی آمد کے لیے نئی تجاویز پیش کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں