وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تبدیلی کا معاملہ لٹک گیا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) وزیرخزانہ کی تبدیلی کی کوششیں بارآور نہ ہو سکیں’ وزارت خزانہ میں ایک اہم وزیر کی مداخلت بھی مسئلے کے حل میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے آج منگل کے روز بتایا کہ (ن) لیگ کے بعض بڑوں کی گزشتہ مہینوں میں بارہا یہ کوششیں ہوئی ہیں کہ وزیرخزانہ اورنگزیب کو تبدیل کیا جائے لیکن ”انہوں”نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور حکومت کو باور کرایا کہ وزارت خزانہ کے کاموں اور فیصلوں میں ایک اعلیٰ حکومتی وزیر کی طرف سے بے جا مداخلت کی جاتی ہے۔ ان حالات میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وزیر خزانہ کو آزادانہ کام کرنے دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ فی الحال لٹک گیا ہے اور وزیرخزانہ اورنگزیب ہی کام کرتے رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں