71

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ECC کے چیئر مین بن گئے

اسلام آ باد(بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک روز بعد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کردیا-6 رکنی ای سی سی کے ارکان میں تجارت،پاور،پٹرولیم اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراشامل ہیں وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،تاہم کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خزانہ کو تاحال مقرر نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم نے کابینہ نجکاری کمیٹی کا سربراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بنایا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں