38

وزیر خزانہ کو دوبارہ پاکستانی شہریت دینے کی منظوری

اسلام آ باد(بیوروچیف)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب غیر ملکی شہری ہیں جنہیں اب دو بارہ پا کستانی شہر یت دی جا ئے گی ۔ وفاقی کا بینہ نے اپنے پہلے اجلاس میں بطوروفاقی وزیرتعیناتی کے بعد محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنیکی درخواست منظور کرنے کی اجازت دی ۔اس وقت محمد اورنگزیب نیدرلینڈز کے شہری ہیں ، ان کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے۔ کابینہ نے محمد اورنگزیب کی دوبارہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی ۔ وفاقی کابینہ نے یہ اجازت وزارت داخلہ کی سفارش پر دی ہے۔انہوں نے وزارت خزانہ کے فرائض سنبھال لئے اور چارج لے کر کام شروع کر دیا ہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں