وزیر دفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (بیورو چیف)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی جس میں باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور قریبی عوامی روابط کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جو پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاس تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں