وزیر ریلوے کا 22بھارتی چوکیوں پر پاکستان کا قبضہ کا اعتراف

اٹک (نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5جنگی جہاز گرا دیے۔حنیف عباس کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکا کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ 33شہدا کا بدلہ لیں گے، ہم نے بدلہ لیا، ہم ان شہدا کیلیے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نور خان ایئر بیس پر حملہ ہوا تو پاکستانی قوم ایئر بیس کی طرف بھاگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں