3

وزیر قانون کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء کے وفود سے ملاقات کی، جن میں اسلام آباد، بہاولپور، ساہیوال اور فیصل آباد بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداران شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران وکلاء کو درپیش انتظامی اور پیشہ ورانہ سہولیات، بار اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور وکلاء کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ اس مقصد کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیرِ قانو ن نے اس موقع پر کہا کہ وکلاء نظامِ انصاف کا بنیادی ستون ہیں اور بار اداروں کو مضبوط بنانا حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے وکلاء اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کو مزید فرو غ دینے پر زور دیا۔بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے وزارتِ قانون و انصاف کے تعاون اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے یہ رابطہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں