وطن عزیز میںنئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، علیم خان

اسلام آباد(بیورو چیف)صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز سے کھربوں روپے کے پانی کے ضیاع کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ایک بیان میں علیم خان نے کا لا باغ ڈیم کی تعمیر پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے جذبات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہم ان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے ڈیمز بشمول کالا باغ ڈیم تمام صوبوں کی مشاورت سے بننے چاہئیں، کوئی بھی ڈیم ہو، اسے باہمی اتفاق رائے سے تعمیر ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں