وطن عزیز کسی افرا تفری و انتشار کا متحمل نہیںہو سکتا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کسی افراتفری وانتشار کامتحمل نہیں۔صاحبان اختیار واقتدار کو وسعت قلبی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگاکہ ریاست ماں کا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے ہرادارہ وفرد انفرادی واجتماعی ذمہ داری وکرداراداکرنے کا عزم دہرائے۔ 23مارچ کومثالی ویادگار دن بنانے کیلئے ہمیں یکجہتی واتحاد ووحدت کا عملی نمونہ بننا پڑیگا۔ پاکستان فلاح پارٹی نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ”تحریک استحکام پاکستان” چلانے کا اعلان کر دیا۔ قوم میں انتشار اور ملک میں افراتفری پیدا کرنے کے عزائم رکھنے والوں کو بے نقاب کرنے کیساتھ ملک وقوم میں یگانگت پیدا کرنے کے لئے سیمینارز، کانفرنسز، ریلیوں، مذاکروں کا اہتمام کیا جائیگا۔ تمام صوبوں اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرکو مرکزکی طرف سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صاحبان اختیار واقتدار پر اس سلسلے میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ وسعت قلبی و اعلیٰ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اپنامثبت کردار ادا کریں۔ تاکہ ملک وقوم کو بحرانوں اور مایوسیوں سے نکالاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں