3

وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں،اسپیکر

اسلام آباد (بیوروچیف) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خیبرپختونخوا کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان اور مہمند میں خوارج کے خلاف 2 مْختلف کامیاب آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی تعریف۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا آپریشنز کے دوران 9 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ، جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا ،شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہدائ کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان فتنہ الخوارج کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کو پوری قوم کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے اسپیکر قومی اسمبلی کی شہدائ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں