وطن کی حفاظت کیلئے جان کی کوئی حیثیت نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے بھارتی فوج کی طرف سے پاکستان پرحملے اورجارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیں اپنی جان سے عزیز وطن ہے۔رات کی تاریکی میں چھپ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانادشمن کی شکست اور بزدلی کی واضح مثال ہے۔ دشمن پاکستان کے ناپاک عزائم کے خلاف پوری قوم متحد اوریکجان ہے۔ رات کی تاریکی میں حملے کرنیوالیدشمن نے سورج کی پہلی کرن نکلنے سے پہلے ہی ہاتھ کھڑے کرکے اپنی ذلت ورسوائی پہ مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔ دشمن پاکستان یہ یاد رکھے کہ ”لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ” کی بنیاد پر حاصل کئے گئے وطن کی حفاظت کے لئے ہماری جان کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔ ارض وطن پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت اہل پاکستان کاایمان ہے۔ مسلمانوں نے ایمان کی طاقت سے ہمیشہ باطل کوشکست دی ہے۔ اور تاقیامت اہل حق ہی غالب رہیں گے۔ دشمن نے پاکستان پر رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پرحملہ کرکے اپنی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کودعوت دی ہے۔ انشااللہ الرحمن” اب عبرتناک جواب سے اس کی نسلیں ہمیشہ کیلئے مثال بنیں گی اور دنیامیں منہ چھپا کر رہیں گی اور اس مس ایڈونچرکوکبھی نہیں بھلاپائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں