62

وفات کے 2سال بعد مقدمہ ، ”مرحوم ”کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

ساہیوال(بیورو چیف) ضلع کونسل کے عملہ کی پھرتیاں،دو سال قبل وفات پا جانے والے شخص پر جھوٹی ایف آئی درج۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ساہیوال کے عملہ نے نواحی گاؤں میں فوت شدہ شخص کی جانب سے شاپروں کو آگ لگانے کے جرم میں جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی۔ورثا نے الزام لگایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کے انفورسمنٹ انسپکٹر نے ذاتی رنجش دور کرنے کے لیے تھانہ فرید ٹاؤن پولیس سے ساز باز ہو کر محمد سرور مرحوم پر ایف آئی آر دی۔مذکورہ شخص محمد سرور دو سال قبل ہی وفات پا چکا تھا جبکہ ایف آئی آر کے بعد پولیس نے دو ریڈ بھی کر دیے۔دروان ریڈ محمد سرور کی وفات کے بارے پتہ چلنے پر پولیس نے ایف آئی آر ختم کروانے کے لیے ورثا سے رقم کی ڈیمانڈ کر دی۔اہلیان گاؤں اور ورثا کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کے عملہ اور پولیس کے امتیازی سلوک پر شدید احتجاج کیا گیا۔اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں