فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے سابق صدر میا ں زاہد اسلم نے کہا ہے کہ ملکی معیشت پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے ہمارے حکمران اور بیورو کریسی کس بات کا تماشہ دیکھ رہے ہیں جمہور ی حکومت میں درپیش مسائل کو فوری حل کی جاتا ہے نا جانے کیوں وفاقی اور سند ھ حکومت نہر بنانے یا نہ بنانے کے معاملے کو اتنا طویل کیوں کیا جارہاہے میاں زاہد اسلم نے کہا کراچی سے پنجاب آنیوالے راستوں کے بند ہونے سے قومی معیشت کو صرف چار دن میں اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے اسی طرح پاکستا ن ٹیکسٹائل اربوں ڈالر کی درآمد کر رہا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے سندھ کی شاہراہیں بند ہونے کیوجہ سے برآمدی مال کراچی نہیں پہنچ رہا۔ لا تعداد درآمدی، برآمدی سامان سے لدے ٹرالے، ٹرک چار روز سے کھڑے ہیں۔ ایف بی آر کو ریونیومیں بھاری نقصان ہورہا ہے۔



