وفاقی اور پنجاب حکومت ملکی ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز احمد نے شیخ سعید احمد صدر مسلم لیگ (ن) اوورسیز سعودی عرب اور شیخ طارق رشید سابق میئر و ایم این اے ملتان کے ہمراہ رانا ثنا اللہ خاں سابق وزیر داخلہ و مشیر وزیر اعظم کے ڈیرہ ملاقات کی’ ملاقات نہایت خوشگوا ر انداز میں ہوئی’رانا ثنا اللہ خاں نے اوورسیز مہمانوں کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا اور سعودی عرب میں مسلم لیگ (ن) کو فعال کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا’ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف’ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب سمیت پاکستان بھر میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں’ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف نے کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور انہوں نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 7.41 روپے اور صنعتی صارفین کیلئے بلی کی قیمت میں 7.69 روپے فی یونٹ کمی کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میںبھی عوام کو ایسی ہی خوشخبریاں ملتی رہیں گی’ ملاقات میں ملتان کی عملی سیاست پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی’ دوران گفتگو شیخ سعید احمدصدر مسلم لیگ ن اوورسیز سعودیہ عرب نیرانا ثنااللہ خاں’ رانا احمد شہر یار اور مسز رانا ثنااللہ کو فیملی کے ساتھ عمرہ اور ریاض (سعودیہ) میں آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور وعدہ کیا کہ ہم عمرہ ادائیگی کیلئے ضرور آپ کے پاس آئیں گے’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں