وفاقی بجٹ میں بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد (بیوروچیف) نیا بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔ ارکان پارلیمان کو بھی خوب نوازا گیا۔ البتہ وفاقی پی ایس ڈی پی مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے پر برقرارہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹیرنز کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 50ارب سے بڑھا کر 70ارب روپے کردیا گیا۔ خیبرپختوانخوا میں ضم اضلاع کیلئے مختص بجٹ میں 5ارب روپے کی کٹوتی کرکے بجٹ 65ارب 44کروڑ روپے کردیا گیا۔ پنجاب کیلئے پی ایس ڈی پی میں حصہ 16ارب سے کم کرکے 6ارب کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے صرف 55کروڑ ملیں گے، سندھ کیلئے ترقیاتی بجٹ 47ارب سے بڑھا کر 65ارب کردیا گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ کٹوتی کرکے 39ارب اڑتالیس کروڑ روپے کردیا گیا۔ قومی صحت کا بجٹ ایک ارب کی کٹوتی کے ساتھ 14ارب 34کروڑ رہ گیا، پاور ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 13ارب 78کروڑ کی بڑی کٹوتی کے ساتھ 90ارب 22کروڑ روپے رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ٹی کا بجٹ دو ارب 70کروڑ روپے بڑھا کر 16ارب 22کروڑ کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ 10ارب 90کروڑ روپے بڑھا کر بارہ ارب 90کروڑ روپے کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا بجٹ دو ارب کی کٹوتی کے ساتھ دو سو 26ارب 98کروڑ روپے رہ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں