وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع

اسلام آبا د(بیوروچیف) ذرائع کے مطابق بجٹ 2025ـ26 کی تیاری، وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام شروع کر دیا ہے،وزارت خزانہ کی تمام وفاقی وزارتوں میں فالتو اور خالی آسامیاں ختم کرنے کی ہدایت کی ،وزارت خزانہ کی طرف سے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایات جاری کی،وزارت خزانہ نے تمام آسامیوں سے متعلق مکمل تفصیلات 6 فروری تک طلب کر لیں ،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزارتوں میں تین سال سے خالی پڑی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، تمام وزارتیں، ڈویڑنز خالی آسامیوں کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کردیں، تفصیلات کے بغیر ملازمین سے متعلق اخراجات کے فارم قبول نہیں ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں