فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرمیاں عبدالمنان نے وفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈارکو ڈپٹی وزیراعظم بننے پر مبارکباد اوراُن کی تقری کو معاشی اورسیاسی استحکام کیلئے بہترفیصلہ قراردیاہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پارٹی قائدمیاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق فیصلہ کیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ اسحا ق ڈارکانائب وزیراعظم کا تقرر اُن کی کارکرردگی کا اعتراف ہے۔ اُنہوں نے پی ٹی آئی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی آفرکے باوجود مزاکرات کیلئے ایک بارپھرفیضیاب ہونے کیلئے کسی فیض کی تلاش میں ہے۔ مزاکرات کے نام پروہ ریلیف بھی اسٹیبلشمنٹ سے چاہتی ہے۔
