38

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب فاروق رمدے کا کمالیہ سے تعلق

کمالیہ(نامہ نگار)نئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فاروق رمدے کا تعلق کمالیہ سے ہے.محمد اورنگزیب فاروق رمدے نے آج ایک ٹیکنوکریٹ کی حیثیت سے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا ان کا تعلق چک 705 گ ب ٹبی، کمالیہ(ٹوبہ ٹیک سنگھ)سے ہے۔ وہ اس وقت HBL کے صدر ہیں اور ABN ایمرو بینک کے سابق کنٹری منیجر رہ چکے ہیں۔ وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس چوہدری محمد صدیق رمدے مرحوم کے پوتے، سابق اٹارنی جنرل فاروق رمدے مرحوم کے بیٹے اور سابق ایڈووکیٹ جنرل رضا فاروق رمدے مرحوم کے بڑے بھائی ہیں۔ وہ مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کے شوہر رضا فاروق رمدے کے بڑے بھائی ہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل رمدے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری اسد الرحمان رمدے کے بھتیجے اور جسٹس خلیل رمدے کے داماد ہیں.وہ سابق ایڈووکیٹ جنرل اور ایچیسن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے ممبرمصطفی رمدے کے کزن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں