وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ

اسلام آباد ( بیورو چیف)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد کیریج فیکٹری کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیر ریلوے نے فیکٹری کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیر ریلوے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور فیکٹری کی خودکفالت کے لیے پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔ دورے کے موقع پر ایم ڈی کیرج فیکٹری محمد یوسف لغاری نے فیکٹری کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر ریلوے نے ورکروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کے مزدور ہمارے بازو ہیں جن کی مدد سے ہم ریلوے کو چلا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے چائنہ سے منتقل ہونے والی ٹیکنالوجی پر بھی بریفنگ لی، جس کے تحت پاکستان ریلوے اپنی نئی کوچز تیار کر رہا ہے۔وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کی مقامی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری کو پاکستان ریلوے کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔وزیر ریلوے نے ڈی جی فوڈ کو بھی احکامات جاری کیے کہ وہ فوری طور پر اسٹیشنز کا دورہ کریں اور اسٹیشنز کی ہوٹل اور ٹک شاپ کی فوڈ کوالٹی چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں