وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کی رجوعہ ہائوس آمد

چنیوٹ(نامہ نگار)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ رجوعہ ہائوس ،رجوعہ سادا ت چنیوٹ پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب سید حسن مرتضی کے والد سید غلام مرتضی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے سید حسن مرتضی سے ملاقات کے دوران مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔رجوعہ ہاس میں تعزیت کے لیے سابق یوسی چیئرمینز، سیاسی و سماجی رہنماں، پارٹی کارکنان اور حلقہ احباب کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور سید حسن مرتضی سے ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جن کی بدولت دہشت گردوں کی ہارڈ ٹارگٹس تک پہنچنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی اور ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر پوری قوم متحد ہے، ٹی ٹی پی اور دہشت گرد عناصر سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ملک بھر کے صحافیوں کے لیے جلد ریلیف پیکج متعارف کروانے جا رہی ہے تاکہ میڈیا ورکرز کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں