وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شر یف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنیکیلئینیا قدم اٹھایا اور وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے۔ وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وفاقی کا بینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی ہے اور پالیسی کے بارے میں باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق چیئر مین وزیر ا عظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں