وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شہبازشریف غیرملکی دوروں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے، توانائی شعبے کی اصلاحات، ریلوے اور قانونی امور پر غور ہوگا۔کابینہ کو پاور سیکٹر میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی،ریلوے ترمیمی آرڈیننس کے مسودے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں