فیصل آباد (پ ر) وفاق المدارس السلفیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ناظم اعلی وفاق المدارس چوہدری محمد یٰسین ظفر نے بتایا کہ سالانہ امتحانات میں شریک طلبہ وطالبات کی کل تعداد 30466 ہے۔ 28125ا میدواران کامیاب ہوئے۔کامیابی کا تناسب 92.3رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات نہایت پرسکون حالات میں ہوئے۔کسی جگہ غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کی شکایت موصول نہیں ہوئی ناظم امتحانات پروفیسر عبد الستار حامد نے کہا کہ امتحانات سخت نگرانی میں منعقد ہوئے ۔
21