وفاق المدارس السلفیہ کے امتحانات آج سے شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں سالا نہ امتحانات 24جنوری بروز ہفتہ سے 29 جنو ر ی 2026 بروز جمعرات تک منعقد ہوں گے ان امتحانات میں وفاق المدارس السلفیہ سے ملحق دینی مدارس اور جامعات کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے تمام تعلیمی مراحل میں شریک امیدواران کی مجموعی تعداد 52,525ہے، جبکہ شعبہ حفظ القرآن الکریم کے طلبا و طالبات ان کے علاوہ ہیں جن کی تعداد 10,524 ہے، جن کے امتحانات کا سلسلہ اس سے قبل شروع ہو چکا ہے ملک بھر میں مقرر کردہ کل امتحانی مراکز کی تعداد 610 ہے، جن میں 2,265 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے امتحانات کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ سوالیہ پرچوں کو نہایت خاص اور خفیہ طریقہ کار کے ذریعہ امتحانی مراکز تک پہنچایا جاتا ہے جس کے باعث پرچہ آٹ ہونے کے خدشات نہیں رہتے ملک بھر میں امتحانی عملہ کے لیے تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری رہا جن میں مرکزی اور صوبائی قائدین نے امتحانی نگران عملہ کو امتحانی قواعدوضوابط، ذمہ داریوں اور نظمِ امتحان سے متعلق جامع اور مفصل ہدایات دیں امتحانی مراکز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ناظم اعلی پروفیسر چوہدری محمد یاسین ظفر اور ناظم امتحانات پروفیسر عبد الستار حامداوراسسٹنٹ کنڑولر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی اصول و ضوابط پر عملدرآمد کی خصوصی تلقین فرمائی اور امتحانی نمائندگان کو ہدایات جاری کیں کہ امتحانی مراکز میں فراہم کی جانے والی تمام ضروری سہولیات کا بروقت جائزہ لیا جائے اور درپیش امور کی فوری اصلاح کو یقینی بنایا جائے وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے صدر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے بھی تمام امتحانی کمیٹیوں کو ہر قسم کی مداخلت سے مکمل طور پر پاک رکھتے ہوئے منصفانہ، شفاف اور اعلی معیار کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی مرکزی و صوبائی عہدیداران اور امتحانی کمیٹی کے اراکین پر مشتمل معائنہ ٹیموں کا بھی مکمل اہتمام کیا گیا ہے جو امتحانی مراکز کا مسلسل جائزہ لیں گی تمام صوبوں میں موجود وفاق کے نمائندگان بھی امتحانی مراکز کے دورے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں