سرگودھا (بیورو چیف) وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقائ’ ملکی استحکام کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ہر کوئی دھاندلی کا الزام لگا رہا ہے افسران دھاندلی تسلیم کررہے ہیں ان حالات میں نہیں لگتا کہ حکومت جو بھی آئیگی وہ زیادہ عرصہ چل سکے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وفاق کی علامت ہے اور یہی ملک کو موجودہ آئینی بحرانوں سے نکال سکتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست کو معاشی خطرات سے بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ملکر کو ملک کے بحران سے نہ نکالا گیا تو یہ انتہائی خطرناک ہوگا شفاف انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک سے راہنمائی لی جائے نئی حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا 9مئی جیسے واقعات سے بچنے کیلئے ہم سب کو ملکی ترقی استحکام کیلئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
26