40

وفاق میں حمایت کیلئے پیپلز پارٹی کاپنجاب میں بڑے حصے کیلئے ن لیگ پر دبائو

اسلام آباد (بیوروچیف)پیپلز پارٹی نے وفاق میں مسلم لیگ (ن)کی حمایت کے عوض پنجاب میں حکومت کے قیام میں بھی حصہ مانگ لیا جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رہنماں نے اعلانیہ طور پر ایسی حکومت بنانے کے اقدام کی مخالفت کی ہے جو ان کے لیے کانٹوں بھرے تاج کی طرح ہو۔ رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے مسلم لیگ (ن)سے کہا ہے کہ باقی تمام معاملات ان کے درمیان بعد میں طے کیے جائیں گے لیکن مسلم لیگ (ن)کو پہلے اسے پنجاب سیٹ اپ میں کچھ جگہ دینی ہوگی۔اس مطالبے کے بعد گزشتہ روز دونوں اطراف کی رابطہ کمیٹیوں کا طے شدہ اجلاس نہ ہوسکا، مسلم لیگ (ن)نے آج ہفتے کو مل بیٹھنے کے لیے مزید ایک دن مانگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مطالبے پر مسلم لیگ (ن)کی اعلی قیادت سے جواب لینے کے لیے پارٹی کی کمیٹی کے ارکان گزشتہ روز لاہور گئے، وہ آج لاہور سے واپس آئیں گے اور دونوں فریقین کے درمیان ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں