فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اقبال ٹائون میں میلاد مصطفی ۖکانفرنس سے علامہ عدنان وحیدقاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک نے اپنے حبیبۖ کو ہمارے درمیان مبعوث فرما کر احسان عظیم فرمایا،یہی وجہ ہے کہ ولادت ِ مصطفے ۖ کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔پوری امت مسلمہ اس خوشی کو منانے کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اپنے پیارے نبی ۖ کی ولادت کا جشن منفرد انداز میں مناتی ہے۔کانفرنس میں صدرعلما کونسل سیدشفاعت رسول قادری،سیدحمایت رسول شاہ،میاں کاشف محمود،خالدمحمودرندھاوا،اللہ رکھانعیم،سہیل مقصود،محمدادریس امبرسریا،غلام محمدقادری،محمدحسین شاہ،عاصم نعیم،شاہدسلیم،میاں ظہورانور،عمیرانصاری،عاصم جماعتی،طارق نعیم،محمدنفیس آصف،نذرفریدنے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ تاجدار ِ کائنات کی آمد سے ظلم وستم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوا۔معاشرے کے مظلوم اور کمزور طبقات کو سراٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔جہالت کے اندھیرے علم کی روشنی میں تبدیل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات کی آمد سے زمانہ مساوات پر مبنی نئے نظام سے ا شنا ہوا جس میں آقا و غلام کی تمیز ختم ہوگئی۔امیر و غریب،بادشاہ و فقیر ایک ہی صف میں کھڑے نظرآئے۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن فروغِ عشق رسول کی سب سے بڑی تحریک ہے جو نہایت منظم انداز میں پوری دنیا میں حضور کے عشق کی شمعیں روشن کررہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سفیر عشق رسول ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کے دلوں میں عشق رسول کی مشعلیں روشن کیں۔
