67

ولیمہ والے دن نئی نویلی دلہن آشنا کیساتھ فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اقبال ٹائون میں نئی نویلی دلہن ولیمہ کے روز آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی’ اقبال ٹائون گلی نمبر2 کے رہائشی خالد محمود ولد شوکت علی نے بتایا کہ اسکی شادی 12جنوری 2024ء کو صوبیہ دختر اشرف سکنہ شاہی چوک غلام محمد آباد کے ساتھ ہوئی اور 14جنوری کو ولیمہ کے روز نئی نویلی دلہن گھر سے چلی گئی، جب کافی دیر تک واپس نہ آئی تو تلاش کرنے کے باوجود بھی کچھ پتہ نہ چلا، دولہا نے تھانہ غلام محمد آباد میں درخواست گزارتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسکی دو روز کی دلہن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں