ولی عہد ابوظہبی کی آج پاکستان آمد

اسلام آباد(بیوروچیف) ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج پاکستان کا دورہ کریں گیسفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورہ پاکستان کے دوران انہیں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ دورے میں ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، ابوظہبی کے ولی کا وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا بھی امکان ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ابوظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے رکن ہیں، وہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ADNOCکے بورڈ ممبر بھی ہیں۔شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں، وہ بطور سربراہ نیشنل سکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق مارچ 2023میں انہیں ابوظہبی کا ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، پاکستان میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری لانے کے تناظر میں شیخ خالد بن محمد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں