ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانیکا فیصلہ

وملبڈن (سپورٹس نیوز) ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ومبلڈن میں کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی، ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز پر ہوگی۔دیگر چار شو کورٹس میں سنگل کے مقابلوں میں ریویو دستیاب ہوگا۔گیند کے ڈبل بانس یا ریکیٹ جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر ریویو لیا جاسکے گا، کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 سے یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کرچکے ہیں، اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کروادیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں