ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ’نئے ریکارڈ کی پیشگوئی

لندن(سپورٹس نیوز) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے جس نئے ریکارڈ کی پیش گوئی کی گئی ہے وہ کھلاڑیوں کے لیے وبال بن گیا ہے کیوں کہ یہ ریکارڈ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا نہیں بلکہ گرم موسم کا ہے۔لندن میں ومبلڈن کا آغاز آج گرم ترین دن سے ہوگا ، درجہ حرارت34ڈگری تک جا سکتا ہے جو ومبلڈن کی تاریخ کا گرم ترین افتتاحی روز ہوگا۔ ایونٹ کے لیے انگلینڈ پہنچنے والے ٹینس اسٹارز گرمی سے پریشان اور پسینے سے شرابور ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں