ونٹر فیملی فیسٹیول میں رنگ برنگے پھولوں کی نمائش،شہریوں کی بھرپور دلچسپی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ثقافت کا فروغ اور تفریحی سرگرمیوں کے سلسلہ میں میرا سوہنا فیصل آباد پروگرامز کا آغاز کردیا گیا ۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی( پی ایچ اے ) کے زیراہتمام باغ جناح میں تین روزہ ونٹر فیملی فیسٹیول کاڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے باقاعدہ افتتاح کردیا،فیسٹول میں رنگ برنگے پھولوں کی شاندار نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف اداروںکی جانب سے سٹالز،فیملیز کے لئے تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ونٹر فیملی فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی شہریوں کا سمندر باغ جناح میں امنڈ آیا۔کمشنرراجہ جہانگیر انور نے سٹالز کا وزٹ کیا اور ونٹرفیسٹیول کے شاندار آغاز پر پی ایچ اے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راجہ جہانگیر انو نے کہا کہ شہریوں کے لئے آنے والے دنوں میں مزید تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں