ون ویلنگ کرتے موٹر سائیکل سوار نے سڑک کنارے کھڑے نوجوان کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ 185 رب وریام سنگھ والا میں ون ویلنگ کرتے موٹرسائیکل سوار بے قابو ہو کر سڑک کنارے نوجوان پر چڑھا کر مار ڈالا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے ون ویلر کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 185 رب وریام سنگھ والا کے رہائشی انتظار حسین نے بتایا کہ وہ اپنے کزن طلحہ ایوب کے ہمراہ فوجی کی حویلی کے پاس کھڑے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک احسان نامی نوجوان ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے زگ زیگ کرتے ہوئے آیا اور موڑ آنے پر موٹرسائیکل بے قابو ہو کر اس کے کزن طلحہ ایوب پر چڑھا دی جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب نوجوان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں