ساہیوال (بیوروچیف)آر پی او ساہیوال نے عید الضحیٰ کے موقع پر ریجن کے تینوں اضلاع میں موٹر سائیکل کا سلنسر نکال کر ون ویلنگ کرنے اور پتنگ بازی پر پابندی کو مکمل عمل در آمد کے احکامات جاری کر دئیے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسران ڈی ٹی اوز ون ویلنگ اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کو روکنے کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ایس ایچ اوز اپنے علاقہ میں پتنگ بازی کو روکنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید نے عید الضحیٰ کے حوالے سے قیام امن کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال۔اوکاڑہ اور پاکپتن کے پولیس افسران نے شرکت کی،آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا خونی مشغلہ ہے اس کے ساتھ سلنسر نکال کر وائلیشن کرنے سے عوام کو مشکل پیش آتی ہے اس لیے اس کو روکنا پولیس کہ ذمہ داری ہے،تینوں اضلاع کے ڈی ٹی اوز عید الضحیٰ کے ایام میں اس طرح کا ڈیوٹی روسٹر بنائیں کہ ٹریفک اہلکار ہمہ وقت سڑکوں پر چوکنا موجود ہوں جو قانون کی طاقت سے ون ویلنگ کرنے والوں کو روکیں،گرفتار کریں اور قانون کے مطابق مقدمات درج کریں،آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ تپنگ بازی بھی ایک خونی کھیل ہے جس پر قانون کی طرف سے مکمل پابندی عائد ہے،ریجن بھر کے تمام پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کے علاقوں میں کسی سطح پر بھی پتنگ بازی نہ ہو۔
34