ون ویلنگ کرنیوالے سلاخوں کے پیچھے ہونگے،سی ٹی او فرحان اسلم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سڑکوں پر خطرناک انداز ڈرائیونگ, تیز رفتاری, زگ زیگ اور ون ویلنگ کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں خلاف ورزی کرنیوالے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والے 90 سے زائد منچلوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ تیز رفتاری، زگ زیگ اور خطرناک انداز ڈرائیونگ کرنے والے 6 ہزار 672 افراد کے خلاف بذریعہ ٹریفک چالان قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا اس موقع پر انہوں نے تمام ٹریفک آفیسرز اور سیکٹر انچارجز کو واضح ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل اور سیکٹر میں خطرناک انداز ڈرائیونگ، ون ویلنگ اور تیز رفتاری کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کریںِ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں