ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی سیل،2گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پیرا فورس نے ستیانہ روڈ پر قصر سعید شادی ہال میں چھاپہ مار کر ون ڈش کیخلاف ورزی پر مارکی کو سیل کر کے دو افراد کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پیرا فورس نے ستیانہ روڈ پر مچھلی فارم کے قریب قصر سعید مارکی میں چھاپہ مارا تو وہاں پر ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے تھے کہ شادی کے دوران انواع و اقسام کے کھانے پیش کئے جا رہے تھے جبکہ حکومت پنجاب نے شادی بیاہ کی تقریبات میں انواع وا قسام کے کھانے پیش کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس پر پیرا فورس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ مارکی کو سیل کر کے دو افراد نواز اور احسان کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا، صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں